ْاٹک ،خلائی مخلوق کی باتیں درحقیقت نواز شریف کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتی ہیں، شیخ نثار احمد

ہفتہ مئی 23:29

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) خلائی مخلوق کی باتیں درحقیقت نواز شریف کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتی ہیں نواز شریف اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ وہ اب پاکستانی عوام کا سامنا نہیں کر سکتے اس بار پاکستانی قوم ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی اس لیئے وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت نہ ہوں ملک میں افراتفری پھیل جائے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کونسلر میجر گروپ شیخ نثار احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کبھی محترم عدلیہ پر الزام تراشی کرتے ہیں اور کبھی پاکستان کے محافظ ہماری آرمی پر الزام لگاتے ہیں پاکستانی فوج نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے پاکستان کی سلامتی کے لیئے قربانیاں دی ہیں نواز شریف جیسے سیاست دان صرف اور صرف لوٹ مار کرتے ہیں اور پاکستان کی غریب عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں جب شکست نظر آئے تو اپنے ہی ملک کے محترم اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ شر کی بات ہے پاکستان کی شان ہی ہماری پہچان ہے ۔