گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑایجنسی میںطوفانی بارشوںسے قیمتی جانوںکے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

ہفتہ 12 مئی 2018 23:29

گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑایجنسی میںطوفانی بارشوںسے قیمتی جانوںکے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے باجوڑایجنسی میںطوفانی بارشوںسے مختلف علاقوں میں قیمتی جانوںکے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

گورنرنے ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کوفون کرکے ہدایت کی ہے کہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال میں زخمیوںکوفور ی طورپرتمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں ۔گورنرنے غمزدہ خاندانوںکیساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے جاں بحق افرادکی درجات کی بلندی کیلئے دعااور زخمیوںکی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :