نیب نے فواد حسن فواد کو 25مئی کو دوبارہ طلب کر لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:36

نیب نے فواد حسن فواد کو 25مئی کو دوبارہ طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو 25مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال کے سلسلہ میں ہونے والی تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ فواد حسن فواد اس سے پہلے بھی دو مرتبہ نیب کے رو برو پیش ہو چکے ہیں۔ فواد حسن فواد کو وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری ٹو ایمپلیمنٹیشن کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :