ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک فراری کیمپ تباہ، اسلحہ گولہ بارود برآمد

ہفتہ 12 مئی 2018 23:36

ڈٖیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ایک فراری کیمپ تباہ اسلحہ گولہ بارود برآمد سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سنگسیلاح اور اومری میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کرتے ہوئے شرپسندوں کے زیر استعمال ایک فراری کیمپ تباہ کر کے دستی بم مارٹر گولے بارودی مواد بارودی سرنگیں ایک ہیوی رائفل مختلف ہتھیاروں کے راؤنڈز اور ریموٹ وائر برآمد کر لیں ذرائع کے مطابق مذکورہ مواد علاقے میں تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا

متعلقہ عنوان :