وزیر اعلی شہباز شریف کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

ہفتہ 12 مئی 2018 22:59

وزیر اعلی شہباز شریف کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردارجاری رکھیںگے۔

انہوںنے کہاکہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردارپہلے سے بڑھ کرجاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔