ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار

ہفتہ مئی 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ منصور احمد مرحوم کی قومی ٹیم کے لئے خدمات کو کبھی نہیں بھولایا جاسکتا ۔رابطہ کمیٹی نے مر حوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطاکرے ۔