رمضان سے قبل اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ مئی 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) رمضان سے قبل اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کا رمضان سے قبل جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں فرہاد، بابرعلی، جنید، محمد نعمان، بادشاہ، عبداللہ شاہ، طلحہ، محمد عدنان اور افضل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :