فلم سٹار بابرہ شریف نے نجی جیولر شاپ کے خلاف دعوی دائر کردیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:42

فلم سٹار بابرہ شریف نے نجی جیولر شاپ کے خلاف دعوی دائر کردیا
لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سول کورٹ میں معروف فلم سٹار بابرہ شریف نے نجی جیولر شاپ کے خلاف دعوی دائر کردیا.اداکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ میری دوکان کا کرایہ ادا کرنے اور دوکان کو خالی کروانے کا حکم دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڑ پر واقع اپنی دوکان کو خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

بابرہ شریف نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی جیولر کے مالک نے گزشتہ سات ماہ کا دوکان کا کرایہ ادا نہیں کیا۔دوکاندار دوکان بھی خالی نہیں کر رہا۔ادکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت جیولر شاپ کے مالک کو سات ماہ کا کرایہ ادا کرنے اور دوکان خالی کروانے کا حکم دے۔سول کورٹ نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ جیولر کو نوٹسز جاری کردیئے اور 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :