صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کا اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 مئی 2018 23:42

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پاکستان ہاکی کے مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے منصور احمد کیلئے دعائے مغفرت اور اہلیخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔ صوبائی وزیر نے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1994کے ورلڈ کپ میں وہ لمحہ کوئی نہیں بھول سکتا جب منصور احمد نے گول بچا کرتاریخ رقم کی اور پاکستان کو ورلڈ کپ کا حقدار بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :