چیف جسٹس میاں میاں ثاقب نثار (کل) سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 23:44

چیف جسٹس میاں میاں ثاقب نثار (کل) سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس میاں میاں ثاقب نثار (کل) اتوار کو سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بنی گالہ کے علاقہ باٹنی گارڈن و دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ازخود نوٹس کیس‘54ارب روپے کے قرضوں کی معافی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے علاوہ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

اس سلسلے میں متعلقہ آفسران ، چیئرمین کمیشن رائٹ آف لا، صدور نیشنل بینک، حبیب بینک،بی آئی بینک، یونائیٹیڈبینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے چیف جسٹس 13مئی سے دو ہفتوں کیلئے بیرون ملک دورے پر جار رہے ہیں وہ چائینہ اور روس میں بین الاقوامی کانفرسز میں شرکت کریں گے۔