لاہور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان کیلئے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:44

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان کے لیے نیا جخز روسٹر جاری کر دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نئے ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 35 ججز جبکہ 15 ڈویڑنل بنچز مخلتف مقدمات کی سماعت کریں گے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بنچ ہفتے میں دو روز پیر اور منگل کو تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا چیف جسٹس لاپور ہائیکورٹ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ ہفتے میں دو روز بدھ اور جمعرات تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا جسٹس صداقت علی خان آور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بنچ قتل کے مقدمات کی سماعت کرے گا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق افتحار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نیب مقدمات کی سماعت کرے گاججز روسٹر 14 مئی سے 15 جون تک نافذالعمل ہوگا۔