میلان اور پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK750 کو اسلام آباد میںموسم کی خرابی کے باعث لاہور اتارلیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:44

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی میلان اور پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK750 کو اسلام آباد میںموسم کی خرابی کے باعث لاہور اتارلیا گیا۔ لاہور میں لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اسلام آباد کے لئے پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ۔

طیارے کے مسافروں کو ان کی رضامندی سے بذریعہ بس اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں بک کرائی گئی دو میتیں ان کے لواحقین کی رضا مندی سے پی آئی اے کی جانب سے مفت ایمبولینس فراہم کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ لاہور ائر پورٹ پر مسافروں کی خصوصی دیکھ بھال کے لئے سٹیشن مینیجر اور ڈپٹی سٹیشن مینیجر اپنی ٹیم کے ہمراہ مسافروں کی اسلام آباد روانگی تک ائر پورٹ پر موجود رہے جبکہ کارگو مینیجر نے میتیوں کی روانگی کے لئے ایمبولینس کی فراہمی کو بروقت ممکن بنایا ۔

مسافرو ں کو ائر پورٹ پر ہی کھانا اور دیگر لوازمات فراہم کئے گئے۔ترجمان نے مسافروں کو طیارے سے پرندہ ٹکرا جانے کے باعث غیر متوقع طور پر پرواز کی روانگی میں تاخیر ہونے پر زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :