سکھر پولیس نے اغواء کیے گئے بچے کو کوئٹہ سے بازیاب کرا لیا

ہفتہ مئی 23:45

سکھر۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سکھر پولیس نے سکھر سے اغواء کیے گئے بارہ سالہ بچے عبدالرشید کوکوئٹہ سریاب روڈ سے بازیاب کرا لیا، اغواء کار برکت بلوچ کوگرفتار کر لیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی ٹیم نے سب انسپیکٹر عبدالغفور راجپر کی قیادت میں کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کاروائی کرکے ایک ماہ قبل اغوا کیئے گئے 12 سالہ عبدالرشید کو بازیاب کرالیا، جبکہ ملزم برکت بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مسمات اسما نے تھانہ نیو پنڈ پر مقدمہ درج کرایا تھا کے ملزم برکت بلوچ و دیگر نے انکے بیٹے عبدالرشید کو اغوا کیا ہے، مسمات اسماء کی مدعیت میں تھانہ نیوپنڈ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کی موثرحکمت عملی اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کرکے اغواء کار برکت بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے جاری ہیں، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائی پر شاباش کا پیغام اور انعام کا اعلان کیا ہے۔