سکھر میں پاک فوج کے حمایت میں شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

ہفتہ مئی 23:47

سکھر۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سکھر میں پاک فوج کے حمایت میںپاکستان زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد کے عنوان سے ریلی نکالی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی میں پشتون، سندھی، بلوچ اور اردو بولنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ایوب گیٹ سے ہوا جو سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

حاجی خان محمد غوری بابا کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پریس کلب سکھر پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ملک دشمن عناصر پاک فوج دشمن اور ملک کے غدار ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہے پر محب وطن پاکستانیوں کو چند شرپسند عناصر گمراہ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کے پاکستان کے خلاف بولنے والا منظور پشتین ملک کا غدار ہے جو پشتونوں کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ پشتون، سندھی، بلوچی، اردو سب پاکستانی محب وطن ہیں اور ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ منظور پشتین بھارتی ایجنٹ ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جانوں کے نذرانے اور قربانیاں دی ہیں، فوج کے خلاف پروپگینڈا بند کی جائی۔

متعلقہ عنوان :