واٹر ورکس فیز IV سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحالی ہوگئی

ہفتہ 12 مئی 2018 23:47

سکھر۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) واٹر ورکس کے انجینئر کے اعلامیہ کیمطابق واٹر ورکس فیز IV سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحالی ہوگئی ہے جس سے نہر میں پانی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی معطل تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیز IV آدم شاہ کی 12 انچ قطر کی رائزنگ بھی مرمت کے بعد بحال کی جاچکی ہے ہے چاروں فیز سے پانی معمول کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے بعض علاقوں میں سیپکو کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پانی بھرنے سے رہ جاتے ہیں جبکہ میئر سکھر کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ میں واٹر ورکس سے پانی کی فراہمی جنریٹر چلا کر فراہم کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :