12 مئی کے سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، رہنماء سنی تحریک

ہفتہ 12 مئی 2018 23:47

سکھر۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سنی تحریک سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ مولانا نور احمد قاسمی نے شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 مئی کے سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، چاہے وہ کتنے ہی طاقتورکیوں نہ ہوں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر 12 مئی کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دُعائے خیر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ اسلم سلطانی ، قاری نازک سعیدی ، محمد مٹھل قاسمی، قاری عبدالماجد سعیدی، غلام غوث قادری، محمد رضوان قادری، کاشف قادری، طالب حسین میرانی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :