جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، سی پی او

ہفتہ 12 مئی 2018 23:49

گوجرانوالہ۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں امن کی فضا میں مزید بہتری لانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں تیس پولیس افسران میں لاکھوں روپے کے سیکرٹ فنڈ اور اعلیٰ کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو کیش انعامات دیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی نوسٹی گیشن ، ایس پیز ڈویژنز ، ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی سی آئی اے ، ڈی ایس پی لیگل و دیگران موجود تھے ۔

سی پی او نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی میں جوپولیس افسران مو ثر کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی عزت افزائی نہایت ضرور ی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید نکھا رپیدا ہو گا۔ سی پی او نے کہا کہ رواں سال میں مجرمان اشتہاری کے خلاف موثر کارروائی کرنے پر اول پوزیشن ہولڈر ایس ایچ او کے لئے پچاس ہزار روپے مقرر کئے گئے تھے، آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او کے لئے انعامی ر قم کی حد بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری پوزیشن پر آنے والے ایس ایچ او کو اسی ہزار روپے ملیں گے، اسی طرح درجہ بندی کے لحاظ سے پانچویں پوزیشن ہولڈر ایس ایچ او کو پچاس ہزار ورپے ملیں گے ،سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے مزید کہا کہ آخری پانچ پوزیشن پر آنے والے ایس ایچ اوز کو سست روی اور کار سرکار میں عدم دلچسپی کی بناء پر محکمانہ کارروائی کا سامنا کرتے ہوئے سخت سزائیں بھی دی جائیں گی،سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ کی تقسیم سے انسداد جرائم اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کا خاتمہ کر تے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا مہیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :