حکومت نے ووٹ کی طاقت سے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی، زرداری نیازی گٹھ جوڑ ملکی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

ہفتہ 12 مئی 2018 23:49

حکومت نے ووٹ کی طاقت سے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی، زرداری نیازی گٹھ ..
گوجرانوالہ۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و وزیر خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت نے ووٹ کی طاقت سے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی، زرداری نیازی گٹھ جوڑ ملکی ترقی کا سب سے بڑا دشمن اور غیر جمہوری ایجنڈے پر چل رہا ہے، عوام نوازشریف کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ ووٹ کی طاقت سے کرینگے۔

2013ء کے الیکشن میں عوام اور تاجروں نے نوازشریف کی قیادت میں بننے والی حکومت کو اندھیروں اور خون میں ڈوبا پاکستان دیا آج کا پاکستان پر امن، خوشحال اور روشن ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندلانوالہ اڈہ پر بننے والے پارکنگ پلازہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد، تاجر رہنما حاجی نذیر جموں والے، فضل الرحمن بابر کھرانہ، ناصر محمود کھوکھر، کلیم احمد بھٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خواجہ عمران صفدر، ملک متین اعوان، حاجی وقار چیمہ، عامر اکرام بٹ، حاجی خالد مغل، حاجی اسلم فورمین سمیت تمام یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز ، بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ الیکشن 2018ء میں تمام سازشوں کے باوجود عوام شیر کو ووٹ دینگے پر امن اور خوشحال پاکستان دیکھنے کیلئے عوام کو کسی تجزیے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کے عوام ووٹ کی طاقت میاں نوازشریف کو دوبارہ اقتدار میں لائینگے انہوں نے کہا کہ کنٹینر والے کھلاڑی نے پانچ سال الزام تراشی کی سیاست کو فروغ دیا اور کے پی کے میں تبدیلی کے نام پر صوبے کا بیڑہ غرق کردیا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے زرداری نیازی گٹھ جوڑ ختم کردینگے۔