مسلم لیگ(ن) مخالفین کو آئندہ انتخابات میں عبرت کا نشان بنا کر فتح سے ہمکنار ہو گی، چوہدری محسن اشرف

ہفتہ 12 مئی 2018 23:49

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھر ی محسن اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مخالفین کو آئندہ انتخابات میں عبرت کا نشان بنا کر فتح سے ہمکنار ہو گی ۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی ہے، مخالفین سن لیں مسلم لیگ(ن) ہر میدان میں سرخرو ہو گی، پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آئندہ وزیر اعظم بنانے کا عزم کیا ہے اور قوم اس فیصلے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے تا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنائے ۔

مسلم لیگ(ن) حق اور سچ کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں سی پیک سمیت اہم منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے مسلم لیگ کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں ۔