ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 12 مئی 2018 23:49

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات خواجہ محمد عرفان الحق منعقد ہوا۔ جس میں جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری نے سیالکوٹ کی گلی حکیم حسام الدین میں غیر قانونی طور پر مرزا غلام احمد قادیانی کی یادگاری تعمیرات اور عجائب گھر کی بابت پیش کردہ ریکوزیشن کی تفصیلات بیان کی۔

اس موقع پر شاہد میر ،ایم اظہر چوہدری، ذوالفقار علی ڈھڈی، جاوید مغل، رانا شاہد امین،سید عباس علی شیرازی ودیگر وکلا نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کی رہائش گاہ پر یادگاری تعمیرات اور عجائب گھر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جارہے ہیں اور ایسے اقدامات کی وجہ سے شہر اقبال کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے فی الفور ان غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد عرفان الحق، جنرل سیکرٹری سہیل اقبال ہرڑ، نائب صدر چوہدری امتیاز قدیر، جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری کے علاوہ سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری شیرازاسلم چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وکلاء کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید سے ملاقات کرکے معاملہ کی حساسیت کے متعلق بتایا اور ان غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر بند اور پراپرٹی کو سیل کرنے مطالبہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متذکرہ عمارت کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :