سیالکوٹ کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر بنا نے کیلئے قانون کا نفاذ نہایت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 12 مئی 2018 23:49

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سیالکوٹ کو تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بنا نے کیلئے قانون کا نفاذ نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظام انسداد تمباکو نوشی قانون پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ اظہار میثم عباس نے تمباکو نوشی قانون پرایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے جملہ فوکل پرسنز ضلعی شعبہ جات سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ، وفاقی حکومت کے تعاون سے سیالکوٹ کو تمباکو سے پاک شہر بنانے کا تسلسل تھا جس میں ضلع بھر کے جملہ شعبہ جات سے نمائندہ ماسٹر ٹرینرز اور فوکل پرسن نے شرکت کی۔ تربیت حاصل کرنے والے افراد اگلے مرحلے میں اپنے شعبوں میں مزید تربیت دیں گے اور آگاہی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منہاج السراج نے کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو تمباکو سے پاک کرنے پر کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف احمد ساہی اور ڈاکٹر افضل بھلی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :