حافظ نعیم الرحمن اور زاہد عسکری کا کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

عدالت اورصحافت ریاست کے مضبوط ستون ہیں ،ْ نومنتخب عہدیداران تندہی سے اپنے فرائض انجام دیں گے ،حافظ نعیم الرحمن

ہفتہ 12 مئی 2018 23:54

حافظ نعیم الرحمن اور زاہد عسکری کا کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن کے انتخابات میں لیاقت علی رانا (صدر)بلال احمد (نائب صدر )جواد شعیب (سکریٹری جنرل)شوکت کورائی (جوائنٹ سکریٹری )اور امین انور (خازن )اور دیگر ممبران مینجمنٹ کمیٹی کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت اورصحافت ریاست کے مضبوط ستون ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔