تحریک انصاف کا کراچی جلسہ، کتنے آدمی تھے؟

جلسہ شاندار اور کامیاب رہا، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جلسے میں شرکت کی، تحریک انصاف کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ مئی 22:42

تحریک انصاف کا کراچی جلسہ، کتنے آدمی تھے؟
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) تحریک اںصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی جلسہ شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بدھ کے روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک انصاف نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے الہٰ دین پارک کے قریب واقع میدان میں جلسے کا انعقاد کیا۔

جلسے کیلئے تحریک انصاف نے بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں۔ جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ یہ جلسہ شاندار اور کامیاب ترین تھا۔ جلسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی عمران خان کے ہمراہ اسٹیج پر موجود رہی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ چئیرمین عمران خان کو سننے کیلئے عوام کے سمندر نے جلسہ گاہ کا رخ کیا۔ جلسہ گاہ جلسے کے اختتام تک عوام سے مکمل طور پر بھرا رہا۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دوسری جانب میڈیا چینلز کی جانب سے بھی جلسے کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ہیں۔ میڈیا چینلز کے مطابق تحریک انصاف کا کراچی جلسہ کافی حد تک کامیاب رہا۔ عمران خان کی تقریر کے دوران بیشتر ٹی وی چینلز نے جلسہ گاہ کے فضائی مناظر بھی دکھائے۔ فضائی مناظر میں جلسہ گاہ کافی حد تک بھری ہوئی دکھائی دی۔ تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف طویل عرصے بعد کراچی میں بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔