Live Updates

سابق وزیر اعظم ،قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نی ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ کراچی میں امن بحال کیا،وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نی ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ کراچی میں امن کو بحال کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) ایک مقبول جماعت ہے اور اسمبلی کے تمام اراکین کی اس جماعت کوبھر پور حمایت حاصل ہے، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پارٹی کے کچھ منتخب ارکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی فوائد اور حلقوںکے خاتمے کی وجہ سے وہ دوسرے پارٹی میں جا رہے ہیںتاہم انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی کے کارکن اور اراکین مکمل طور پر مسلم لیگ ن کے پرچم کے تحت متحد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریکارڈ ترقی یافتہ کام کئے اور لوگ کارکردگی کے مطابق پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ڈاکٹر طارق فاضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں منشور کی پیروی کی اور عوام کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات