شاعر اور ادیب ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں جو عوام میں نئی امنگ اور امید پیدا کر تے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی

اتوار مئی 01:50

وہاڑی۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ شاعر اور ادیب ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں جو عوام میں نئی امنگ اور امید پیدا کر تے ہیں شاعری سے نئی سوچ اور راستے کھو لتے ہیں جس سے قوموں کی سمت کا تعین ہو تا ہے اور ملک تر قی کی طرف گامز ن ہو تا ہے وہاڑی ٹی ہا ئوس کے قیام سے اس علاقے کے شاعروں اور ادبیوں کو ایک بہتر ین پلیٹ فارم مہیا کر دیا گیا ہے جو کہ ادبی سر گرمیوں کا مر کز ہو گا انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار وہاڑی ٹی ہا ئوس میں منعقدہ ایک محفل مشاعرہ کی صدرات کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر مہمان خصوصی ممبر قو می اسمبلی سعید احمد خان منیس ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفرخان، ایس این اے شیخ خرم سلیم، میو نسپل آفیسر میاں طاہر، صدر چیمبر آف کا مرس وہاڑی میاں خالد محمود، جنرل سیکر ٹری خورشید انور،سرپر ست انجمن تاجران چوہدری محمد سرور، صدر انجمن تاجران ارشاد بھٹی، جنرل سیکر ٹری را ئوخلیل او ر دیگر معززین شہر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ وہاڑی ٹی ہا ئوس اس علاقے شاعروں اور ادبیوں کے لئے ایک تحفہ ہے جو کہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شاعروں اورادبیوں کا یہاں مل بیٹھنے کے موقع میسر آئیں گے وہ باہمی خیالات کا تبادلہ کر یں گے جس نئی نئی تخلیقات سامنے آئیں گی اور ادبی سر گر میوں کا انعقاد ہو گا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ وہاڑی ٹی ہا ئوس کے قیام میں مخیر حضرات ، چیمبر آف کا مرس اور انجمن تاجران نے بھرپور تعاون کیا جس سے یہ خوبصورت ٹی ہا ئوس کا قیام عمل میں آیا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصو صی ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ مجھے وہاڑی ٹی ہا ئوس دیکھ انتہائی خو شی ہوئی ہے جو کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی کا وشوں کا نتیجہ ہے جنہوںنے اس ادبی بیٹھک کو بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے جوآفیسر ز اچھے کام کر جاتے ہیں ان کو ہمیشہ یادرکھا جاتا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ آج کی اس محفل مشاعر ہ میںہمارے شعرا کرام نے بہت خو بصورت شاعری پیش کی جس سے دیکھ کر اندازہ ہو تا ہے ہمارے علاقے میں بہت ٹیلنٹ مو جو د ہے شعراء حضرات نے اپنی شاعری میں علاقائی لحاظ سے بہت سے اہم مسائل ذکر کیا اور ذمہ داروں کو احساس بھی دلا یا۔

اس مو قع پر شعراء حضرات میں ممبر شپ فارم بھی تقسیم کئے گئے تا کہ وہ با قاعدہ وہاڑی ٹی ہا ئوس کی ممبر شپ حا صل کر سکیں محفل مشاعرہ میں ڈاکٹر اکر م عتیق، مجید سالک ، تنو یر سیٹھی ، عز یز بھٹہ، رشید ارشد، شبیر جعفری ، لیاقت قمر، ڈاکٹر وسیم عباس، ندیم اکبر ندیم ، بر کت اللہ بر کت، رانا اصغر علی اصغر، اسحاق جا لندھری، ساجد جکھٹر اور رجب بلال ڈاہا نے اپنا اپنا خو بصورت کلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :