ڈپٹی کمشنر کادانش سکول ٹبہ سلطان پورکادورہ ،ترقیاتی کاموں کاتفصیلی جائزہ

اتوار 13 مئی 2018 01:50

وہاڑی۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا دورہ کیا اور اس کے تر قیا تی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سکول کے متوقع افتتاح کے حوالے سے تمام معا ملات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کا م کو فوری مکمل کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار، ایکسئین بلڈنگ شہزاد سمیع،ایکسئین روڈز را ئو دلشاد، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ مظفرخان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این سے شیخ خرم سلیم، پر نسپل دانش سکول (گرلز) ذرکائ سہیل رانا بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبربھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول کے ہو سٹلز کے جو کام بقا یا ہے ان کو فوری مکمل کیا جائے کمپیو ٹرز لیبز فوری تیا ر کی جائیں لائنز میں لگائی جانے والے گھاس کی بھی کٹنگ کی جائے تاکہ یہ مز ید خوبصورت نظر آئے اور سکول کے گرا ئونڈز میں مز ید پو دے لگائے جائیں اور گملے بھی رکھیں جائیں تا کہ سکول کو سبز و شاداب بنا یا جاسکے اور باقا عد گی سے پانی کا چھڑکا ئو بھی کیا جائے انہوںنے مز ید کہا کہ دانش سکول کی طرف آنے روڈز میں جو بجلی کی کھمبے لگے ہوئے ہیں وہ آمد ورفت میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں ان کو بھی راستے سے ہٹا یا جائے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے دانش سکول کے مختلف کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور ہد ایت دی کہ کمروں کی صفائی بھی باقاعد گی کرائی جائے تاکہ جیسی سے اس کا افتتاح ہو تو یہاں کلاسز کو شفٹ کیا جا سکے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مر کز خر ید گندم ، بنی شیل اور مر کز خر ید گندم اڈا غلام حسین کا بھی اچانک معا ئنہ کیا اوروہاں پر موجود کسانوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :