وہاڑی میں 15مئی سے رمضان بازار کا آغاز کرہوگا

اتوار 13 مئی 2018 01:50

وہاڑی۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہاڑی میں 15مئی سے رمضان بازار کا آغاز کر دیا جائے گا تما م متعلقہ محکمے بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر تے ہوئے رمضان بازار کا کامیاب انعقاد ممکن بنائیں رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کے معیار اور مقدار کا خصوصی خیال رکھا جائے تمام ضروریات زندگی کے سٹال لگائے جائیں اور خریداروں کے لئے پر کا راور موٹر سائیکل پارکنگ کا بھی خصوصی انتظا م کیا جائے رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہمیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نا ہے وہاڑی میں رمضان بازار کو ماڈل بازار میں لگا یا جائے گا جہاں ہمہ قسم کی اشیائے خوردنوش بازار سے کم قیمت میں میسر ہوں گی تمام متعلقہ ادارے با قاعد گی سے معا ملا ت کو دیکھیں اور کسی بھی جگہ پر کوئی کمی کو تاہی نہیں رہنی چاہئے اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر علی ،میو نسپل آفیسر بلد یہ میاں طاہر محمود، منیجر ماڈل وکیل احمد،صدر کر یانہ مر چنٹ محمد اسلم مدنی اور دیگر متعلقہ افسران مو جو د تھے۔