سیا لکوٹ روڈ پرتیزرفتارکار کی زدمیں آکر60سالہ خاتون جاں بحق

اتوار 13 مئی 2018 01:50

گو جرانوالہ۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سیا لکوٹ روڈ پرتیزرفتارکار کی زدمیں آکر60سالہ خاتون جاں بحق۔

(جاری ہے)

موضع تلواڑی کی رہائشی بیوہ نگہت بی بی لاڈو پلی سیالکوٹ روڈ لاڈو پلی کے قریب سڑک عبورکرتے ہوئے وزیرآبادسے سیالکوٹ جانے والی تیزرفتارکار نمبریLEH 9162 نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں خاتون شدیدزخمی ہوگئی جس کو طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہا ں پروہ دماغ میں شدیدچوٹ آنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :