اسرائیل کا غزہ پٹی کے ساتھ سرحدی گزر گاہ کی بندش کا اعلان

اتوار 13 مئی 2018 09:50

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) اسرائیل نے کرم ابو سالم کے مقام پر غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے سے ملنے والی سرحدی گزر گاہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان بروز ہفتہ کیا گیا جب کہ جمعہ کے دن فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران اس گزر گاہ کو نقصان پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی گزر گاہ اس وقت تک بند رہے گی، جب تک اس کی مرمت مکمل نہیں ہو جاتی۔ تاہم انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے یہ گزر گاہ ابھی تک فعال ہے۔ کرم ابو سالم پر قائم ایک کارگو ٹرمینل غزہ پٹی کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :