بھارت میں چار ماہ کی بچی کا ریپ کے بعد قتل، ملزم کو سزائے موت

اتوار مئی 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) بھارت میں چار ماہ کی ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اسے قتل کر دینے والے اکیس سالہ ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ مجرم نے اس جرم کا ارتکاب گزشتہ ماہ کیا تھا۔ سزائے موت کا حکم مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ایک عدالت نے آج بروز ہفتہ سنایا۔

(جاری ہے)

یہ سزا بچوں کو جنسی حملوں سے بچانے کے ملکی قانونپوسکو کے تحت سنائی گئی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس حوالے سے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت ریکارڈ حد تک کم مدت میں مکمل کی گئی اور آئندہ بھی ایسے جرائم کے مرتکب مجرموں کو سزائیں دلوانے میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی ’تاکہ معاشرے کو خواتین اور بچیوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے‘۔