پولینڈ میں ’مارچ آف فریڈم‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد سڑکوں پر

اتوار 13 مئی 2018 09:50

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پولینڈ کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے موجودہ عوامیت پسند حکومت کے اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی کے حق میں احتجاج کیا۔ وارسا میں ’آزادی کا مارچ‘ نامی اس ریلی میں شریک افراد نے پولینڈ اور یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئین اور عدلیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس احتجاج کا اہتمام دو یورپ نواز اعتدال پسند جماعتوں نے کیا تھا۔ ان جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں دائیں بازو کی حکمران جماعت ’لا اینڈ جسٹس‘ پارٹی کی جانب سے عدلیہ کے نظام میں ازسرنو تبدیلیاں لاتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیے جانے پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ عنوان :