جرمن خاتون کے قتل کے شبہ میں پچاس سالہ شخص گرفتار

اتوار 13 مئی 2018 09:50

فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) جرمن شہر فرینکفرٹ کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خاتون کے قتل کے شبے میں ایک 50 سالہ مشتبہ جرمن شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے ہی فرینکفرٹ کے ایک پارک سے ایک انتیس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس مقتولہ کو جھوٹا بیان دینے کے الزام پر اس کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس خاتون نی2017میں دعویٰ کیا تھا کہ کولون میں سال نو کے موقع پر اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں اس کی یہ بات غلط ثابت ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :