شمالی افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاک

اتوار 13 مئی 2018 09:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے انہوں نے صوبہ پروان میں4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صوبہ پروان کے شہر بگرام میں سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم کا دھماکہ کرکے امریکی فوجیوں کی گاڑی کو اڑا دیا گیا جس میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس بم دھماکے میں امریکی فوج کی بکتر بندگاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ فراہ میں دو الگ الگ حملوں میں30 افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کا بھی کہنا ہے کہ رات گئے طالبان نے پولیس مرکزکو گھیرے میں لے کر حملہ کردیا جس میں 23 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فراہ شہر میں ہی 1 اور حملے میں طالبان نے 11 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔