عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ مستعفی

اتوار مئی 09:50

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) عالمی اٹیمی توانائی ایجنسی کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ اور انسپیکشن چیف تیرو واریو ناتا نے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور ان کی جگہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی کے عمل کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ماسیمو آپارو کو مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنے ایک حکمنامے میں ماسیمو آپارو کو عالمی اٹیمی توانائی ایجینسی کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے شعبے کا سربراہ مقرر کردیا ہے - تیرو واریو ناتا 2013 سے آئی اے ای اے کے ڈپٹی چیف اور سیف گارڈ معاہدے کے شعبے کے انچارج تھے - آئی اے ای اے کے ایک ترجمان نے ان کے استعفے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنے کا عمل بدستور پیشہ ورانہ طریقے سے جاری رہے گا - - رویٹرز نے خبردی ہے کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ اور انسپیکشن چیف کا استعفی ایجنسی کے ذریعے ایران کی کارکردگی کی تائید پر مبنی رپورٹوں کو امریکا کے ذریعے نظرانداز کئے جانے کے وجہ سے سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :