ریاض الجنہ میں سعودی ماہرین کے تیار کردہ کارپٹ بچھا دیئے گئے

اتوار 13 مئی 2018 09:50

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مسجد نبویؐ شریف کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے استقبال کے لئے ریاض الجنہ میں کارپٹ تبدیل کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبویؐ شریف انتظامیہ میں کارپٹ کے شعبے کے سربراہ بندر الحسینی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رمضان المبارک کے استقبال کیلئے انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ریاض الجنہ میں 50 نئے کارپٹ بچھائے گئے ہیں جن میں گرمی جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔

یہ کارپٹ ایک دوسرے سے اس طرح سے ملے ہوئے ہیں کہ ان میں جوڑ نظر نہیں آتا۔ ریاض الجنہ کیلئے یہ کارپٹ خصوصی طور پر سعودی ماہرین نے تیار کئے ہیں۔ دستر خوان بچھانے او رافطار کے بعد روضہ اطہر کی صفائی کے لئے بھی خصوصی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔