دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں کس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وہ خبر جس نے اسلام دشمنیوں کی نیندیں اڑا دیں

اتوار 13 مئی 2018 09:50

دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں کس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وہ خبر ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ترک ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 2030 میں خطہ یورپ کا 8 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو گا۔ انقرہ سوشل سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایک بٹا پانچ سے زائد یورپ، شمالی امریکا اور آسڑیلیا میں آباد ہے۔

(جاری ہے)

خطہ یورپ میں اس وقت مسلم نفوس 44 ملین ہے، جبکہ امریکا میں یہ تعداد 5 ملین سے زائد ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمر کے اعتبار سے کینیڈا، فرانس، آسڑیا اور جرمنی جیسے ممالک میں مسلمان آبادی میزبان نفوس کے مقابلے میں زیادہ کم عمر ہے۔یورپ میں سب سے زیادہ مسلم نفوس آسڑیا میں ہے جن کا ایک بہت بڑا حصہ ترکوں پر مشتمل ہے۔فرانس میں عمومی طور پر تیونس، الجزائر اور مراکش کے مسلمان آباد ہیں تو جرمنی میں ترک مسلمان اول نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ میں بھارتی اور پاکستانی نژاد مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔