مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا ریستورانوں کا ابتدائی تفتیشی دورہ

اتوار مئی 09:50

․ مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر غازی الحربی نے مرکزی علاقے میں رمضان المبارک سے قبل ریستورانوں کا ابتدائی تفتیشی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مرکزی علاقے میں رمضان المبارک سے قبل ریسٹورانوں کا ابتدائی تفتیشی دورہ کیا گیا جس کے دوران ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور نرخناموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر غازی الحربی نے بتایا کہ میونسپلٹی نے رمضان المبارک کے دوران مرکزی علاقے کی 24گھنٹے نگرانی کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیمیں مقرر کردی ہیں۔ ریستورانوں کو اس بات کا پابند کیا گیاہے کہ وہ سحر و افطار میں معیاری غذا تیار کرنے کا اہتمام کریں۔ مرکزی علاقے میں غیرقانونی طور پر ٹھیلے لگانے والے 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔