چین بھارت باہمی سیاحت میں اضافہ

اتوار 13 مئی 2018 10:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چین اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے خوشگوار تعلقات سے دونوں ملکوں کی سیاحتی صنعت کو خوب فروغ مل رہاہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی حکومت کے اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ 2017ء میں2 لاکھ 50 ہزار چینی شہری بھارت آئے جبکہ 8 لاکھ بھارتی شہریوں نے چین کارخ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے چینی شہریوں کو2015ء میں باضابطہ طور پر ای ٹریول ویزہ جاری کرنا شروع کیا۔ اس ویزے کا مقصد چینی شہریوں کو بھارت میں سفر ، سیاحت اور کاروبار کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا تھا۔ سیاحتی خدمات فراہم کرنے ایک ادارے کے مطابق فروری 2018ء تک بھارتی ای ٹریول ویزے سے استفادہ کرنے والوں میں چینی شہری چھٹے نمبر پر تھے۔

متعلقہ عنوان :