ترکی ہر گز فلسطین اور القدس کے معاملے کو نظر انداز نہیں کرے گا، ترک وزیر خارجہ

اتوار مئی 10:10

ْ استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ فلسطینی اور القدس کے معاملے میں ترکی چپ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ترک نشریارتی ادارے کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے امریکا کے اسرائیل میں سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ " امریکا کا یہ فیصلہ غلط ہے ، جس کے خلاف ہمیں مشترکہ موقف کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حالیہ ایام میں مسلم امہ اور بالخصوص عرب لیگ میں اس معاملے میں بعض تردد کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :