سعودی عرب، لیز پر حاصل کے جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر نصب

اتوار 13 مئی 2018 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ یہ بات عام ہوگئی ہے کہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنیاں لیز پر دی جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرتی ہیں جس سے نہ صرف گاڑی کے مقام کا تعین کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں ڈرائیور کی آواز بھی ریکارڈ کرنے اور چلتی گاڑی کو روکنے کی صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت تجارت و صنعت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش کی جائے گی کہ کار ساز کمپنیاں لیز پر حاصل کے جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قسطیں ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد حاصل کریں۔ گاڑیوں میں ٹریکر لگا کر جاسوسی کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔