انڈونیشیا، خودکش حملوں میں 2 افراد ہلاک، 13 زخمی

اتوار 13 مئی 2018 10:20

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) انڈونیشیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر سورابایاکے تین گرجا گھروں میں خود کش حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی جاوا پولیس کے ترجمان فرینس بروگ منگیرا نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے اور دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے ویڈیو میں ایک چرچ کے دروازے پر ملبہ پھیلا ہوا دکھائی دے رہاہے اور پولیس کے ساتھ لوگوں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔افسر ان تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں چوتھے گرجاگھر پر بھی تو دھماکہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :