بھارتی ریاست کرناٹک میں شرح ووٹنگ 70 فیصد رہی

اتوار 13 مئی 2018 10:20

بنگلور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں5کروڑ ووٹروں میں سے 70 فیصد سے زائد نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست میں 2013ء کے اسمبلی انتخابات میں 71.45، 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں 67.8 فیصد اور 2008ء کے اسمبلی انتخابات میں 64.68 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

(جاری ہے)

حالیہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب ابھی تک کے انتخابات میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست میں گرم موسم کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹے تک بڑھا یاتھا۔ ووٹوں کی گنتی 15 مئی کو ہو گی۔ پہلی بار ووٹ دنے والے 18-19 عمر کے ووٹروں میں ووٹ ڈالنے کے لئے خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ ریاست کے بہت سے حلقوں میں خواتین کی شرح ووٹنگ مردوں کے تباسب سے زیادہ رہی۔ انتخابات میں اس بار 15 لاکھ 42 ہزار نئے ووٹر شامل ہوئے جو سال 2013 کے مقابلیدگنی سے زیادہ ہے۔