فلپائن، متنازع اقدامات پر نوٹس لینے والی پہلی خاتون چیف جسٹس برطرف

اتوار 13 مئی 2018 10:20

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) فلپائن کی سپریم کورٹ نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ماریا لورڈیز سرینو کو ان کے عہدہ سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

ماریا لورڈیز سرینو نے صدر روڈ ریگو ڈرٹے کو اپنا دشمن قرار دیا اورحکومت کے متعدد متنازعہ اقدامات پر ایکشن لیا تھا، حکومت کی طرف سے چیف جسٹس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ دائر کئی گئی پٹیشن میں ان کی تقرری کے عمل کوخلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیاہے کہ پٹیشن کی سماعت کرنے والی8 رکنی بنچ کے 6 ارکان نے چیف جسٹس کے خلاف فیصلہ دیا، سرینو لورڈیز نے فیصلہ کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی فیصلہ پر تحفظات کا اظہارکیا۔