علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کرکٹ گرائونڈ میں اے آئی او یو۔الیون اور فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیموںکے درمیان کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کرکٹ گرائونڈ میں اے آئی او یو۔الیون اور فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ایف ای اے آرکی ٹیموںکے درمیان کرکٹ میچ (آج) پیر کودن 4۔بجے کھیلا جائے گا۔میچ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ْ دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے دعوے کررہے ہیں۔ یہ یونیورسٹی میں یکم مئی سے جاری سپورٹس گالا 2018ء کا سب سے دلچسپ میچ ہوگا۔

میڈیا ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کی منظوری دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ایک میڈیا بیسڈ یونیورسٹی ہے اور میڈیا کے ساتھ بہتر تعلقات اِس یونیورسٹی کی بقا کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ جرنسلٹس کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے میڈیا کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا مقصود ہے۔

(جاری ہے)

آج ایک میچ یونیورسٹی کے آفیسرز کے مابین اور ایک میچ رہائشی کالونی کے انڈر 16بچوں کے درمیان بھی کھیلا جائے گا۔

سپورٹس کمیٹی کے کنوینئر ،ْ ڈاکٹر فضل الرحمن کے مطابق سپورٹس گالا 2018ء کی ایک اور اہم اور خاص بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ کو بھی ان ہم نصابی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے اور طلبہ کے مابین کرکٹ میچ منگل 15۔مئی کو کھیلا جائے گا ۔ اختتامی تقریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکریٹر ی سپورٹس کمیٹی ،ْ سجاد احمد نے بتایا ہے کہ گالا کی اختتامی تقریب )تقسیم انعامات( 15۔

مئی کو منعقد کی جائے گی جس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ْ شریف الله ،ْ چوہدری محمد اصغر اور راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ،ْ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کو اور دیگر سینئر آفیسرز کو مدعو کیا گیا ہے۔سجاد احمد نے بتایا کہ گالا کے مختلف کھیلوں کی کامیاب ٹیموں کو وائس چانسلر ٹرافیاں اورانعامات دیں گے ۔