چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

اتوار 13 مئی 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لیے اپنا مئوثر کردارجاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت ،جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کا شعبہ معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی پی این ای کے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنا ن شاہد اور دیگر عہدیدار صحافت کے صحت مند کردار کے زریعے ملکی ترقی کے عمل میں سرگرم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :