پارک میں جرمن خاتون کو قتل کرنیوالاملزم فرینکفرٹ سے گرفتار

قتل کے اس واقعے کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی حقائق منظر عام پر آ جائیں گے،پولیس

اتوار مئی 11:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) جرمن پولیس نے ایک خاتون کے قتل کے شبے میں ایک پچاس سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔ اس خاتون کی لاش فرینکفرٹ کے پارک سے رواں ہفتے ہی برآمد ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک پچاس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ شبہ ہے کہ یہ جرمن شہری اس خاتون کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انتیس سالہ ایک خاتون کی لاش بدھ کے دن فرینکفرٹ کے ایک پارک سے ملی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ایسے شخص نے اس لاش کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا تھا، جو اپنا کتے کو گھمانے کی خاطر پارک میں گیا تھا۔یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس خاتون کے قتل کی واردات کا تعلق آیا اس کے بیان سے بھی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کے اس واقعے کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی حقائق منظر عام پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :