ایران کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے،امریکہ

افغانستان کی قوت میں اضافے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے ،مشیر قومی سلامتی

اتوار 13 مئی 2018 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کی قوت میں اضافے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں وہاں دوبارہ قابض ہونے اور امریکہ پر دہشت گرد حملوں سے روکا کرنے سے روکا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ اگر ایران اپنا میزائل پروگرام دوبارہ شروع کر دیتا ہے تو پھر خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے اثرات نے مشرق وسطی میں ہتھیاروں کی دوڑ کی راہ ہموار کی۔ صرف یہ بات نہیں ہے کہ اسرائیل یہ نہیں چاہتا کہ ایران یا دوسرے ملک ترکی، مصر، سعودی عرب، اور گلف کی ریاستیں جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو جائیں۔ ہمارے نزدیک ایک خطرہ یہ ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنا لیتا ہے تو دوسرے ملک بھی جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔اگر یہ معاہدہ ختم نہیں کرتے تو آپ دنیا کے سب سے زیادہ بھڑکتے ہوئے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے لیے میدان ہموار کردیں گے۔