دبئی میں پیش آئے آتشزدگی کا انتہائی پراسرار واقعے نے سب کو چکرا کر رکھ دیا

دبئی کے تجارتی مرکز میں پراسراآتشزدگی ،پارکنگ میں کھڑی 11کاریں جل کر خاکستر دبئی پولیس کے کریمینل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

اتوار مئی 11:50

دبئی میں پیش آئے آتشزدگی کا انتہائی پراسرار واقعے نے سب کو چکرا کر رکھ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں پراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی گیارہ کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی اللیسیلی مرکز سے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی پولیس کے کریمینل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔