فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

اتوار 13 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’سنجو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور اداکار سنجے دت کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں جب سنجے دت جیل میں تھے اور انہیں ضمانت پر رہائی نہیں ملی تھی جبکہ پوسٹر میں اداکار رنبیر کپور کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی ہیں، فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پاریش راول اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :