سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس(آج) سہہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا

اتوار مئی 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس(آج) پیر کو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر ہارون خان ، سینیٹر پرویز رشید،، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر محمد اسد علی خان، سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر کیشو بائی، سینیٹرفیصل جاوید، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، سینیٹر محمد علی خان سیف، سینیٹر ستارہ امتیاز اور سینیٹر گل بشرا شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا انتخاب کیا جائے گا۔